ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار آئس پلانٹ سے امونیم گیس کا اخراج۔آس پاس کے لوگوں میں دہشت۔۔ سانس لینے میں دشواری کی شکایت

کاروار آئس پلانٹ سے امونیم گیس کا اخراج۔آس پاس کے لوگوں میں دہشت۔۔ سانس لینے میں دشواری کی شکایت

Sat, 29 Jul 2017 02:18:42    S.O. News Service

کاروار 28؍جولائی (ایس او نیوز) کاروار میں آج جمعہ دوپہر ۲ بجے کے قریب پولیس کوارٹرس کے پاس واقع کورونیٹ نامی آئس پلانٹ میں امونیم نائٹریٹ کے اخراج سے آس پا س کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ اور مقامی لوگوں نے سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے کی شکایت کی۔

آئس پلانٹ سے گیس اخراج کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کاعملہ موقع پر پہنچ گیااور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔اس حادثے سے متاثر ہونے والے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ: "اس آئس پلانٹ سے تھوڑی مقدار میں گیس کا اخراج اکثرو بیشتر ہوتارہتا ہے۔ اس کی بارہا شکایت کرنے کے باوجود آئس پلانٹ کے مالکان یا افسران کی طرف سے اس پر قابو پانے کی کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی۔مگر آج جو گیس کا اخراج ہوا اس کی مقدار بہت زیادہ تھی۔ اس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گیس کے ردعمل سے اطراف میں موجود درخت بالکل سوکھ گئے ہیں۔ہم لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر اس علاقے سے دور بھاگ آئے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس وجہ سے گھروں کو جو نقصان پہنچے گا اس کی بھرپائی کمپنی کو کرنی ہوگی۔"


Share: